top of page
یہ کتاب اس واضح مؤقف کے ساتھ لکھی گئی ہے کہ زمین ہم سب کا مشترکہ گھر ہے۔ہم سب کا یعنی انسان کا بھی اور دوسری تمام مخلوقات کا بھی۔یہ مؤقف ایک سیکولر کبیری سماج کی خواہش سے عبارت ہے۔ایک ایساغیر طبقاتی سماج جس میں انسان،جانور،درخت،پرندے اور دوسرے مظاہر برابر کے شہری ہوں؛جس کی اساس برابری اور احترام پرہو اور جہاں کسی ایک کو کسی دوسرے کا حق غصب کرنے کا اختیار حاصل نہ ہو۔کتاب میں کوئی فہرست سازی ہے نہ ہی تقدیم و تاخیر۔ صرف وہ منتخب ادبی متون میرے زیر مطالعہ آئے ہیں جو مذکورہ مؤقف کی تائید کرتے ہیں۔ویسے بھی تنقید میرا ذریعہ معاش یا پروموشن کا وسیلہ نہیں ہے۔یہ میرے لیے ایک اعلا تخلیقی سرگرمی ہے جو کسی بھی نوع کی انویسٹ منٹ سے بالا تر ہے۔یہ اعتراف کرنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ ادب کے ماحولیاتی مطالعات کا پیمانہ اصل میں مغربی ہے لیکن اردو متون پر اس کا اطلاق بنیادی انگریزی سانچے سے خودبخود انحراف بھی کرتا ہے اور کہیں کہیں مختلف رنگ بھی اختیار کرجاتا ہے۔
    ’’اردو ادب:ماحولیاتی تناظر‘‘ اس موضوع پر میری پہلی مترجمہ کتاب(ماحولیاتی تنقید: نظریہ اور عمل )کی توسیع یا اس کی اطلاقی جہت ہے۔
Title: Urdu Adab: Mahauliyati TanazurAuthor: Dr. Aurangzeb NiaziSubject: CriticismISBN: 9693534263Language: UrduYear: 2022Number of Pages: 252

Urdu Adab: Mahauliyati Tanazur - Dr. Aurangzeb Niazi

SKU: 9693534263
US$36.00Price
Quantity

    you may also like

    bottom of page